Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 22. Al-Hajj · Ayah 26

  1. وَ اِذْ بَوَّاْنَا لِاِبْرٰهِیْمَ مَكَانَ الْبَیْتِ اَنْ لَّا تُشْرِكْ بِیْ شَیْئًا وَّ طَهِّرْ بَیْتِیَ لِلطَّآئِفِیْنَ وَ الْقَآئِمِیْنَ وَ الرُّكَّعِ السُّجُوْدِ﴿26﴾

    1. وَاِذْاور جب
    2. بَوَّاْنَاہم نے ٹھیک کردی
    3. لِاِبْرٰهِيْمَابراہیم کے لیے
    4. مَكَانَ الْبَيْتِخانہ کعبہ کی جگہ
    5. اَنْکہ
    6. لَّا تُشْرِكْنہ شریک کرنا
    7. بِيْمیرے ساتھ
    8. شَيْئًاکسی شے
    9. وَّطَهِّرْاور پاک رکھنا
    10. بَيْتِيَمیرا گھر
    11. لِلطَّآئِفِيْنَطواف کرنے والوں کے لیے
    12. وَالْقَآئِمِيْنَاور قیام کرنے والے
    13. وَالرُّكَّعِاور رکوع کرنے والے
    14. السُّجُوْدِسجدہ کرنے والے
Translation · Aasan Quran
اور یاد کرو وہ وقت جب ہم نے ابراہیم کو اس گھر (یعنی خانہ کعبہ) کی جگہ بتادی تھی۔ (14) (اور یہ ہدایت دی تھی کہ) میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا، اور میرے گھر کو ان لوگوں کے لیے پاک رکھنا جو (یہاں) طواف کریں، اور عبادت کے لیے کھڑے ہوں، اور رکوع سجدے بجا لائیں۔
Tafseer · Aasan Quran
14: جیسا کہ سورة بقرہ : 127 میں گذر چکا ہے، بیت اللہ حضرت ابراہیم ؑ سے پہلے تعمیر ہو کر منہدم ہوگیا تھا، اللہ تعالیٰ نے انہیں وہ جگہ بتائی جہاں بیت اللہ کو دوبارہ تعمیر کرنا منظور تھا۔