Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 22. Al-Hajj · Ayah 36

  1. وَ الْبُدْنَ جَعَلْنٰهَا لَكُمْ مِّنْ شَعَآئِرِ اللّٰهِ لَكُمْ فِیْهَا خَیْرٌ١ۖۗ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلَیْهَا صَوَآفَّ١ۚ فَاِذَا وَجَبَتْ جُنُوْبُهَا فَكُلُوْا مِنْهَا وَ اَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَ الْمُعْتَرَّ١ؕ كَذٰلِكَ سَخَّرْنٰهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿36﴾

    1. وَاور
    2. الْبُدْنَقربانی کے اونٹ
    3. جَعَلْنٰهَاہم نے مقرر کیے
    4. لَكُمْتمہارے لیے
    5. مِّنْسے
    6. شَعَآئِرِ اللّٰهِشعائر اللہ
    7. لَكُمْتمہارے لیے
    8. فِيْهَااس میں
    9. خَيْرٌبھلائی
    10. فَاذْكُرُواپس لو تم
    11. اسْمَ اللّٰهِاللہ کا نام
    12. عَلَيْهَاان پر
    13. صَوَآفَّقطار باندھ کر
    14. فَاِذَاپھر جب
    15. وَجَبَتْگرجائیں
    16. جُنُوْبُهَاان کے پہلو
    17. فَكُلُوْاتو کھاؤ
    18. مِنْهَاان سے
    19. وَاَطْعِمُوااور کھلاؤ
    20. الْقَانِعَسوال نہ کرنے والے
    21. وَالْمُعْتَرَّاور سوال کرنے والے
    22. كَذٰلِكَاسی طرح
    23. سَخَّرْنٰهَاہم نے انہیں مسخر کیا
    24. لَكُمْتمہارے لیے
    25. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    26. تَشْكُرُوْنَشکر کرو
Translation · Aasan Quran
اور قربانی کے اونٹ اور گائے کو ہم نے تمہارے لیے اللہ کے شعائر میں شامل کیا ہے، تمہارے لیے ان میں بھلائی ہے۔ چنانچہ جب وہ ایک قطار میں کھڑے ہوں، ان پر اللہ کا نام لو، پھر جب (ذبح ہوکر) ان کے پہلو زمین پر گرجائیں تو ان (کے گوشت) میں سے خود بھی کھاؤ، اور ان محتاجوں کو بھی کھلاؤ جو صبر سے بیٹھے ہوں، اور ان کو بھی جو اپنی حاجت ظاہر کریں۔ (21) اور ان جانوروں کو ہم نے اسی طرح تابع بنادیا ہے تاکہ تم شکر گزار بنو۔
Tafseer · Aasan Quran
21: یہاں قرآن کریم نے دو لفظ استعمال فرمائے ہیں، ایک قانع، جس کا مطلب ہے وہ شخص جو حاجت مند تو ہے لیکن اپنی حاجت کسی کے سامنے ظاہر نہیں کرتا، بلکہ صبر کیے بیٹھا ہے اور دوسرا معتر، جس کا مطلب وہ شخص ہے جو اپنی حاجت اپنے کسی قول یا فعل سے ظاہر کردے۔