آسان قرآن
Aasan Quran · 22. Al-Hajj · Ayah 78
وَ جَاهِدُوْا فِی اللّٰهِ حَقَّ جِهَادِهٖ١ؕ هُوَ اجْتَبٰىكُمْ وَ مَا جَعَلَ عَلَیْكُمْ فِی الدِّیْنِ مِنْ حَرَجٍ١ؕ مِلَّةَ اَبِیْكُمْ اِبْرٰهِیْمَ١ؕ هُوَ سَمّٰىكُمُ الْمُسْلِمِیْنَ١ۙ۬ مِنْ قَبْلُ وَ فِیْ هٰذَا لِیَكُوْنَ الرَّسُوْلُ شَهِیْدًا عَلَیْكُمْ وَ تَكُوْنُوْا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ١ۖۚ فَاَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اعْتَصِمُوْا بِاللّٰهِ١ؕ هُوَ مَوْلٰىكُمْ١ۚ فَنِعْمَ الْمَوْلٰى وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ۠ع﴿78﴾
- وَجَاهِدُوْااور کوشش کرو
- فِي اللّٰهِاللہ میں
- حَقَّحق
- جِهَادِهٖاس کی کوشش کرنا
- هُوَوہ۔ اس
- اجْتَبٰىكُمْاس نے تمہیں چنا
- وَمَااور نہ
- جَعَلَڈالی
- عَلَيْكُمْتم پر
- فِي الدِّيْنِدین میں
- مِنْ حَرَجٍکوئی تنگی
- مِلَّةَدین
- اَبِيْكُمْتمہارے باپ
- اِبْرٰهِيْمَابراہیم
- هُوَوہ۔ اس
- سَمّٰىكُمُتمہارا نام کیا
- الْمُسْلِمِيْنَمسلم (جمع)
- مِنْ قَبْلُاس سے قبل
- وَفِيْ ھٰذَااور اس میں
- لِيَكُوْنَتاکہ ہو
- الرَّسُوْلُرسول
- شَهِيْدًاتمہارا گواہ۔ نگران
- عَلَيْكُمْتم پر
- وَتَكُوْنُوْااور تم ہو
- شُهَدَآءَگواہ۔ نگران
- عَلَي النَّاسِلوگوں پر
- فَاَقِيْمُواپس قائم کرو
- الصَّلٰوةَنماز
- وَاٰتُوااور ادا کرو
- الزَّكٰوةَزکوۃ
- وَاعْتَصِمُوْااور مضبوطی سے تھام لو
- بِاللّٰهِاللہ کو
- هُوَوہ
- مَوْلٰىكُمْتمہارا مولی (کارساز)
- فَنِعْمَسو اچھا ہے
- الْمَوْلٰىمولی
- وَنِعْمَاور اچھا ہے
- النَّصِيْرُمددگار
Translation · Aasan Quran
اور اللہ کے راستے میں جہاد کرو، جیسا کہ جہاد کا حق ہے۔ (35) اس نے تمہیں (اپنے دین کے لیے) منتخب کرلیا ہے، اور تم پر دین کے معاملے میں کوئی تنگی نہیں رکھی۔ اپنے باپ ابراہیم کے دین کو مضبوطی سے تھام لو، اس نے پہلے بھی تمہارا نام مسلم رکھا تھا، اور اس (قرآن) میں بھی، تاکہ یہ رسول تمہارے لیے گواہ بنیں، اور تم دوسرے لوگوں کے لیے گواہ بنو۔ (36) لہذا نماز قائم کرو، اور زکوٰۃ ادا کرو، اور اللہ کو مضبوطی سے تھامے رکھو، وہ تمہارا رکھوالا ہے، دیکھو، کتنا اچھا رکھوالا، اور کتنا اچھا مددگار۔
Tafseer · Aasan Quran
35: جہاد کے لفظی معنی جد و جہد اور کوشش کے ہیں، اور یہ لفظ دین کے راستے میں ہر کوشش کو شامل ہے۔ اس میں مسلح جد و جہد یعنی اللہ کے راستے میں جنگ کرنا بھی داخل ہے، پر امن جد و جہد بھی، اور انسان اپنی اصلاح کے لیے جو محنت کرے، وہ بھی۔
36: آنحضرت صلی اللہ علیہ اپنی امت کے مومنوں کے حق میں گواہی دیں گے کہ یہ لوگ ایمان لے آئے یہ مضمون سورة بقرہ : 147 میں گذر چکا ہے وہاں اس کی تشریح دیکھ لی جائے۔