آسان قرآن
Aasan Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 101
فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَلَاۤ اَنْسَابَ بَیْنَهُمْ یَوْمَئِذٍ وَّ لَا یَتَسَآءَلُوْنَ﴿101﴾
- فَاِذَاپھر جب
- نُفِخَپھونکا جائے گا
- فِي الصُّوْرِصور میں
- فَلَآ اَنْسَابَتو نہ رشتے
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- يَوْمَئِذٍاس دن
- وَّلَا يَتَسَآءَلُوْنَاور نہ وہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے
Translation · Aasan Quran
پھر جب صور پھونکا جائے گا تو اس دن نہ ان کے درمیان رشتے ناتے باقی رہیں گے، اور نہ کوئی کسی کو پوچھے گا۔ (32)
Tafseer · Aasan Quran
32: دنیا میں رشتہ دار اور دوست ایک دوسرے کے بارے میں یہ پوچھتے رہتے ہیں کہ وہ کس حال میں ہیں۔ قیامت کا منظر اتنا ہولناک ہوگا کہ ہر شخص کو اپنی فکر پڑی ہوگی، اور اسے اتنی فرصت نہیں ہوگی کہ وہ رشتہ داروں اور ملاقاتیوں کا حال معلوم کرے۔