Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 2

  1. الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ﴿2﴾

    1. الَّذِيْنَاور جو
    2. هُمْوہ
    3. فِيْ صَلَاتِهِمْاپنی نمازوں میں
    4. خٰشِعُوْنَخشوع (عاجزی) کرنے والے
Translation · Aasan Quran
جو اپنی نماز میں دل سے جھکنے والے ہیں۔ (1)
Tafseer · Aasan Quran
1: یہ خشوع کا ترجمہ ہے۔ عربی میں خضوع کے معنی ہیں ظاہری اعضاء کو جھکانا، اور خشوع کے معنی ہیں دل کو عاجزی کے ساتھ نماز کی طرف متوجہ رکھنا۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ انسان نماز میں جو کچھ زبان سے پڑھ رہا ہو، اس کی طرف دھیان رکھے، اور اگر غیر اختیاری طور پر کوئی خیال آجائے تو وہ معاف ہے، لیکن جونہی یاد آئے، دوبارہ نماز کے الفاظ کی طرف متوجہ ہوجانا چاہیے۔