Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 32

  1. فَاَرْسَلْنَا فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ۠ع﴿32﴾

    1. فَاَرْسَلْنَاپھر بھیجے ہم نے
    2. فِيْهِمْان کے درمیان
    3. رَسُوْلًارسول (جمع)
    4. مِّنْهُمْان میں سے
    5. اَنِکہ
    6. اعْبُدُواتم عبادت کرو
    7. اللّٰهَاللہ
    8. مَا لَكُمْنہیں تمہارے لیے
    9. مِّنْ اِلٰهٍکوئی معبود
    10. غَيْرُهٗاس کے سوا
    11. اَفَلَا تَتَّقُوْنَکیا پھر تم ڈرتے نہیں
Translation · Aasan Quran
اور ان کے درمیان انہی میں کے ایک شخص کو رسول بنا کر بھیجا۔ (17) (جس نے کہا) کہ : اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے۔ بھلا کیا تم ڈرتے نہیں ہو ؟
Tafseer · Aasan Quran
17: یہاں قرآن کریم نے پیغمبر کا نام نہیں لیا، لیکن زیادہ ظاہر یہ ہے کہ اس سے مراد حضرت صالح ؑ ہیں جنہیں قوم ثمود کی طرف بھیجا گیا تھا، کیونکہ آگے آیت نمبر 40 میں فرمایا گیا ہے کہ ان کی قوم کو چنگھاڑ سے ہلاک کیا گیا تھا، اور بعض مفسرین نے یہ احتمال بھی ذکر کیا ہے کہ شاید حضرت ہود ؑ مراد ہوں، جنہیں قوم عاد کی طرف بھیجا گیا تھا اور چنگھاڑ سے مراد ہوا کا عذاب ہے جس کے ساتھ یقیناً خوفناک آواز بھی ہوگی، ان دونوں کے واقعات سورة اعراف (7۔ 65 تا 73) اور سورة ہود (11۔ 50 تا 61) میں گزرچکے ہیں۔