Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 50

  1. وَ جَعَلْنَا ابْنَ مَرْیَمَ وَ اُمَّهٗۤ اٰیَةً وَّ اٰوَیْنٰهُمَاۤ اِلٰى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّ مَعِیْنٍ۠ع﴿50﴾

    1. وَجَعَلْنَااور ہم نے بنایا
    2. ابْنَ مَرْيَمَمریم کے بیٹے (عیسی) کو
    3. وَاُمَّهٗٓاور ان کی ماں
    4. اٰيَةًایک نشانی
    5. وَّاٰوَيْنٰهُمَآاور ہم نے انہیں ٹھکانہ دیا
    6. اِلٰىطرف
    7. رَبْوَةٍایک بلند ٹیلہ
    8. ذَاتِ قَرَارٍٹھہرنے کا مقام
    9. وَّمَعِيْنٍاور جاری پانی
Translation · Aasan Quran
اور مریم کے بیٹے (عیسیٰ ؑ) کو اور ان کی ماں کو ہم نے ایک نشانی بنایا، اور ان دونوں کو ایک ایسی بلندی پر پناہ دی جو ایک پرسکون جگہ تھی، اور جہاں صاف ستھرا پانی بہتا تھا۔ (20)
Tafseer · Aasan Quran
20: حضرت عیسیٰ ؑ اللہ تعالیٰ کی قدرت کی ایک نشانی کے طور پر بغیر باپ کے بیت اللحم کے مقام پر پیدا ہوئے تھے، بیت اللحم کا بادشاہ ان کی والدہ کا دشمن ہوگیا تھا، اس لئے حضرت مریم (علیہا السلام) کو وہاں سے نکل کر کسی ایسی جگہ اپنے آپ کو اور اپنے صاحبزادے کو چھپانا پڑا جہاں اس بادشاہ کی پہنچ نہ ہو، قرآن کریم فرماتا ہے کہ ہم نے انہیں ایک ایسی بلند جگہ پر پناہ دی جو ان کے لئے پرسکون بھی تھی، اور وہاں چشمے کا پانی بھی بہتا تھا جو ان کی ضروریات پوری کرسکے۔