آسان قرآن
Aasan Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 63
بَلْ قُلُوْبُهُمْ فِیْ غَمْرَةٍ مِّنْ هٰذَا وَ لَهُمْ اَعْمَالٌ مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَ هُمْ لَهَا عٰمِلُوْنَ﴿63﴾
- بَلْبلکہ
- قُلُوْبُهُمْان کے دل
- فِيْ غَمْرَةٍغفلت میں
- مِّنْ ھٰذَااس سے
- وَلَهُمْاور ان کے
- اَعْمَالٌاعمال (جمع)
- مِّنْ دُوْنِعلاوہ
- ذٰلِكَاس
- هُمْ لَهَاوہ انہیں
- عٰمِلُوْنَکرتے رہتے ہیں
Translation · Aasan Quran
لیکن ان کے دل اس بات سے غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں، اور اس کے علاوہ ان کی اور بھی کارستانیاں ہیں جو وہ کرتے رہتے ہیں۔ (23)
Tafseer · Aasan Quran
23: یعنی کفر اور شرک کے علاوہ ان لوگوں کے اور بھی بہت سے برے کام ہیں جو وہ کرتے رہتے ہیں