Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 70

  1. اَمْ یَقُوْلُوْنَ بِهٖ جِنَّةٌ١ؕ بَلْ جَآءَهُمْ بِالْحَقِّ وَ اَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ﴿70﴾

    1. اَمْیا
    2. يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
    3. بِهٖاس کو
    4. جِنَّةٌدیوانگی
    5. بَلْبلکہ
    6. جَآءَهُمْوہ آیا ان کے پاس
    7. بِالْحَقِّساتح حق بات
    8. وَاَكْثَرُهُمْاور ان میں سے اکثر
    9. لِلْحَقِّحق سے
    10. كٰرِهُوْنَنفر رکھنے والے
Translation · Aasan Quran
یا ان کا کہنا ہے کہ ان (پیغمبر) کو جنون لاحق ہوگیا ہے ؟ نہیں، بلکہ (اصل وجہ یہ ہے کہ) یہ پیغمبر ان کے پاس حق لے کر آئے ہیں، اور ان میں سے اکثر لوگ حق کو پسند نہیں کرتے۔ (25)
Tafseer · Aasan Quran
25: ان کے جھٹلانے کی نہ یہ وجہ ہے کہ آپ کوئی ایسی نئی بات لے کر آئے ہیں جو پچھلے انبیائے کرام لے کر نہ آئے ہوں، نہ آپ کے اعلیٰ اخلاق ان لوگوں سے پوشیدہ ہیں اور یہ سچ مچ آپ کو (معاذ اللہ) مجنون سمجھتے ہیں۔ اصل وجہ اس کے برعکس یہ ہے کہ حق کی جو بات آپ لے کر آئے ہیں، وہ ان کی خواہشات کے خلاف ہے، اس لیے اسے جھٹلانے کے لیے مختلف بہانے بناتے رہتے ہیں۔