آسان قرآن
Aasan Quran · 24. An-Noor · Ayah 38
لِیَجْزِیَهُمُ اللّٰهُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ یَزِیْدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ﴿38﴾
- لِيَجْزِيَهُمُتاکہ انہیں جزا دے
- اللّٰهُاللہ
- اَحْسَنَبہتر سے بہتر
- مَا عَمِلُوْاجو انہوں نے کیا (اعمال)
- وَيَزِيْدَهُمْاور وہ انہیں زیادہ ہے
- مِّنْ فَضْلِهٖاپنے فضل سے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَرْزُقُرزق دیتا ہے
- مَنْ يَّشَآءُجسے چاہتا ہے
- بِغَيْرِ حِسَابٍبےحساب
Translation · Aasan Quran
نتیجہ یہ ہے کہ اللہ ان لوگوں کو ان کے اعمال کا بہترین بدلہ دے گا، اور اپنے فضل سے مزید کچھ اور بھی دے گا (34) اور اللہ جس کو چاہتا ہے بےحساب دیتا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
34: نیک اعمال کا ثواب کچھ تو وہ ہے جس کا ذکر قرآن و حدیث میں آگیا ہے۔ اس آیت نے بڑے لطیف انداز میں یہ بتایا ہے کہ نیک لوگوں کا ثواب صرف ان نعمتوں میں منحصر نہیں ہوگا جن کا تذکرہ قرآن و حدیث میں آیا ہے، اور نہ کسی کے دل میں ان کا تصور آیا ہے۔