Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 11

  1. بَلْ كَذَّبُوْا بِالسَّاعَةِ١۫ وَ اَعْتَدْنَا لِمَنْ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِیْرًاۚ﴿11﴾

    1. بَلْبلکہ
    2. كَذَّبُوْاانہوں نے جھٹلایا
    3. بِالسَّاعَةِقیامت کو
    4. وَاَعْتَدْنَااور ہم نے تیار کیا
    5. لِمَنْ كَذَّبَاس کے لیے جس نے جھٹلایا
    6. بِالسَّاعَةِقیامت کو
    7. سَعِيْرًادوزخ
Translation · Aasan Quran
اصل حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے قیامت کی گھڑی کو جھٹلایا ہوا ہے، (2) اور جو کوئی قیامت کی گھڑی کو جھٹلائے، اس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
2: یعنی یہ لوگ جو باتیں بنا رہے ہیں، ان کی اصل وجہ یہ نہیں ہے کہ یہ حق کے طلب گار ہیں، اور ان کے شبہات دور ہوجائیں تو یہ ایمان لے آئیں، بلکہ اصل وجہ ان کی بےفکری ہے، چونکہ ان کو قیامت اور آخرت پر ایمان نہیں ہے، اس لیے ان کو بےہودہ اعتراضات کرتے ہوئے کوئی خوف نہیں ہوتا کہ آخرت میں ان پر سزا بھی مل سکتی ہے۔