آسان قرآن
Aasan Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 20
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ اِلَّاۤ اِنَّهُمْ لَیَاْكُلُوْنَ الطَّعَامَ وَ یَمْشُوْنَ فِی الْاَسْوَاقِ١ؕ وَ جَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً١ؕ اَتَصْبِرُوْنَ١ۚ وَ كَانَ رَبُّكَ بَصِیْرًا۠ع﴿20﴾
- وَمَآاور نہیں
- اَرْسَلْنَابھیجے ہم نے
- قَبْلَكَتم سے پہلے
- مِنَسے
- الْمُرْسَلِيْنَرسول (جمع)
- اِلَّآمگر
- اِنَّهُمْوہ یقیناً
- لَيَاْكُلُوْنَالبتہ کھاتے تھے
- الطَّعَامَکھانا
- وَيَمْشُوْنَاور چلتے پھرتے تھے
- فِي الْاَسْوَاقِبازاروں میں
- وَجَعَلْنَااور ہم نے کیا (بنایا)
- بَعْضَكُمْتم میں سے بعض کو (کسی کو)
- لِبَعْضٍبعض (دوسروں کے لیے)
- فِتْنَةًآزمائش
- اَتَصْبِرُوْنَکیا تم صبرو کرو گے
- وَكَانَاور ہے
- رَبُّكَتمہارا رب
- بَصِيْرًادیکھنے والا
Translation · Aasan Quran
اور (اے پیغمبر) ہم نے تم سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے، وہ سب ایسے تھے کہ کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی چلتے پھرتے تھے، اور ہم نے تم لوگوں کو ایک دوسرے کی آزمائش کا ذریعہ بنایا ہے۔ بتاؤ کیا صبر کرو گے ؟ (5) اور تمہارا پروردگار ہر بات دیکھ رہا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
5: کفار کے اعتراضات کا جواب دینے کے بعد درمیان میں اب اللہ تعالیٰ مسلمانوں سے خطاب فرما رہے ہیں کہ تمہارے مخالفین تم پر طرح طرح کے اعتراضات کر کے تمہیں جو تکلیفیں دے رہے ہیں، وہ اس لیے کہ ہم نے تمہیں ان کی آزمائش کا ذریعہ بنایا ہے کہ یہ حق واضح ہوجانے کے باوجود اسے مانتے ہیں یا نہیں، اور انہیں تمہاری آزمائش کا ذریعہ بنایا ہے کہ تم ان کی پہنچائی ہوئی تکلیفوں پر صبر کرتے ہو یا نہیں کیونکہ تمہارے صبر ہی سے یہ ظاہر ہوگا کہ تم نے حق کو سچے دل سے قبول کیا ہے۔