Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 3

  1. وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً لَّا یَخْلُقُوْنَ شَیْئًا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَ وَ لَا یَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا وَّ لَا یَمْلِكُوْنَ مَوْتًا وَّ لَا حَیٰوةً وَّ لَا نُشُوْرًا﴿3﴾

    1. وَاتَّخَذُوْااور انہوں نے بنا لیے
    2. مِنْ دُوْنِهٖٓاس کے علاوہ
    3. اٰلِهَةًاور معبود
    4. لَّا يَخْلُقُوْنَوہ نہیں پیدا کرتے
    5. شَيْئًاکچھ
    6. وَّهُمْبلکہ وہ
    7. يُخْلَقُوْنَپیدا کیے گئے ہیں
    8. وَلَا يَمْلِكُوْنَاور وہ اختیار نہیں رکھتے
    9. لِاَنْفُسِهِمْاپنے لیے
    10. ضَرًّاکسی نقصان کا
    11. وَّلَا نَفْعًااور نہ کسی نفع کا
    12. وَّلَا يَمْلِكُوْنَاور نہ وہ اختیار رکھتے ہیں
    13. مَوْتًاکسی موت کا
    14. وَّلَا حَيٰوةًاور نہ کسی زندگی کا
    15. وَّلَا نُشُوْرًااور نہ پھر اٹھنے کا
Translation · Aasan Quran
اور لوگوں نے اسے چھوڑ کر ایسے خدا بنا رکھے ہیں جو کچھ پیدا نہیں کرتے، بلکہ خود پیدا کیے جاتے ہیں، اور جن کا خود اپنے نقصان یا فائدے پر بھی کوئی بس نہیں چلتا، اور نہ کسی کا مرنا یا جینا ان کے اختیار میں ہے، نہ کسی کو دوبارہ زندہ کرنا۔