Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 30

  1. وَ قَالَ الرَّسُوْلُ یٰرَبِّ اِنَّ قَوْمِی اتَّخَذُوْا هٰذَا الْقُرْاٰنَ مَهْجُوْرًا﴿30﴾

    1. وَقَالَاور کہے گا
    2. الرَّسُوْلُرسول
    3. يٰرَبِّاے میرے رب
    4. اِنَّبیشک
    5. قَوْمِيمیری قوم
    6. اتَّخَذُوْاٹھہرا لیا انہوں نے
    7. ھٰذَا الْقُرْاٰنَاس قرآن کو
    8. مَهْجُوْرًامتروک (چھوڑنے کے قابل)
Translation · Aasan Quran
اور رسول ﷺ کہیں گے کہ : یا رب ! میری قوم اس قرآن کو بالکل چھوڑ بیٹھی تھی۔ (9)
Tafseer · Aasan Quran
9: اگرچہ سیاق وسباق کی روشنی میں یہاں قوم سے مراد کافر لوگ ہیں، لیکن یہ مسلمانوں کے لئے بھی ڈر نے کا مقام ہے کہ اگر مسلمان ہونے کے باوجود قرآن کریم کو پس پشت ڈال دیا جائے تو کہیں وہ بھی اس سنگین جملے کا مصداق نہ بن جائیں، اور نبی کریم ﷺ شفاعت کے بجائے شکایت پیش کریں، والعیاذ باللہ العلی العظیم۔