Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 33

  1. وَ لَا یَاْتُوْنَكَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اَحْسَنَ تَفْسِیْرًاؕ﴿33﴾

    1. وَلَا يَاْتُوْنَكَاور وہ نہیں لاتے تمہارے پاس
    2. بِمَثَلٍکوئی بات
    3. اِلَّامگر
    4. جِئْنٰكَہم پہنچا دیتے ہیں تمہیں
    5. بِالْحَقِّٹھیک (جواب)
    6. وَاَحْسَنَاور بہترین
    7. تَفْسِيْرًاوضاحت
Translation · Aasan Quran
اور جب کبھی یہ لوگ تمہارے پاس کوئی انوکھی بات لے کر آتے ہیں، ہم تمہیں (اس کا) ٹھیک ٹھیک) جواب اور زیادہ وضاحت کے ساتھ عطا کردیتے ہیں۔ (12)
Tafseer · Aasan Quran
12: یہ قرآن کریم کو تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کرنے کا دوسرا فائدہ ہے کہ جب کوئی نیا اعتراض کافروں کی طرف سے آتا ہے تو قرآن کریم کی کسی نئی آیت کے ذریعے اس کا واضح جواب فراہم کردیا جاتا ہے۔