Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 32

  1. وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ عَلَیْهِ الْقُرْاٰنُ جُمْلَةً وَّاحِدَةً١ۛۚ كَذٰلِكَ١ۛۚ لِنُثَبِّتَ بِهٖ فُؤَادَكَ وَ رَتَّلْنٰهُ تَرْتِیْلًا﴿32﴾

    1. وَقَالَاور کہا
    2. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
    3. لَوْلَاکیوں نہ
    4. نُزِّلَنازل کیا گیا
    5. عَلَيْهِاس پر
    6. الْقُرْاٰنُقرآن
    7. جُمْلَةً وَّاحِدَةًایک ہی بار
    8. كَذٰلِكَاسی طرح
    9. لِنُثَبِّتَتاکہ ہم قوی کریں
    10. بِهٖاس سے
    11. فُؤَادَكَتمہارا دل
    12. وَرَتَّلْنٰهُاور ہم نے اس کو پڑھا
    13. تَرْتِيْلًاٹھہر ٹھہر کر
Translation · Aasan Quran
اور یہ کافر لوگ کہتے ہیں کہ : ان پر سارا قرآن ایک ہی دفعہ میں کیوں نازل نہیں کردیا گیا ؟ (اے پیغمبر) ہم نے ایسا اس لیے کیا ہے تاکہ اس کے ذریعے تمہارا دل مضبوط رکھیں۔ (11) اور ہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر پڑھوایا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
11: یعنی قرآن کریم کو تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کرنے کی حکمت یہ ہے کہ آپ ﷺ کو مخالفین کی طرف سے جو نت نئی تکلیفیں پہنچتی رہتی ہیں، ہم کوئی نئی آیت نازل کر کے آپ کو تسلی دے دیتے ہیں۔