Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 223

  1. یُّلْقُوْنَ السَّمْعَ وَ اَكْثَرُهُمْ كٰذِبُوْنَؕ﴿223﴾

    1. يُّلْقُوْنَڈالدیتے ہیں
    2. السَّمْعَسنی سنائی بات
    3. وَاَكْثَرُهُمْاور ان میں اکثر
    4. كٰذِبُوْنَجھوٹے ہیں
Translation · Aasan Quran
وہ سنی سنائی بات لا ڈالتے ہیں، (51) اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
51: یعنی شیاطین کی باتوں پر بھروسہ کرنے والے کوئی نیک لوگ نہیں، گنہگار لوگ ہوتے ہیں اور ان شیاطین کا یہ دعوی بھی بالکل لغو ہے کہ انہیں غیب کی خبریں معلوم ہیں، ہوتا یہ ہے کہ کبھی فرشتوں کی کوئی بات ان کے کانوں میں پڑجاتی ہے تو وہ اس میں بہت سے جھوٹ شامل کرکے اپنے معتقدین کو آکر بتا دیتے ہیں۔