Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 225

  1. اَلَمْ تَرَ اَنَّهُمْ فِیْ كُلِّ وَادٍ یَّهِیْمُوْنَۙ﴿225﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا تم نے نہیں دیکھا
    2. اَنَّهُمْ فِيْ كُلِّ وَادٍکہ وہ ہر ادی میں
    3. يَّهِيْمُوْنَسرگرداں پھرتے ہیں
Translation · Aasan Quran
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی میں بھٹکتے پھرتے ہیں ؟ (52)
Tafseer · Aasan Quran
52: یہ کفار کی دوسری بات کی تردید ہے کہ نبی کریم ﷺ معاذاللہ شاعر ہیں اور قرآن کریم شاعری کی کتاب ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ شاعری تو ایک تخیلاتی چیز ہے جس کا بسا اوقات حقیقت سے تعلق نہیں ہوتا، چنانچہ وہ اپنی خیالی وادیوں میں بھٹکتے رہتے ہیں، طرح طرح کے مبالغے کرتے ہیں اور تشبیہات اور استعاروں میں حد سے گزر جاتے ہیں، اس لئے جو لوگ شاعری ہی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیتے ہیں، ان کو کوئی بھی اپنا دینی پیشوا نہیں بناتا، اور اگر کوئی ان کو اپنا مقتدا بناتا بھی ہے تو وہ جو خود گمراہ ہو، اور حقیقت کے بجائے خیالی دنیا میں رہنا چاہتا ہو۔