Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 46

  1. فَاُلْقِیَ السَّحَرَةُ سٰجِدِیْنَۙ﴿46﴾

    1. فَاُلْقِيَ السَّحَرَةُپس ڈالدئیے گئے (گر پڑے)
    2. سٰجِدِيْنَسجدہ کرتے ہوئے
Translation · Aasan Quran
بس پھر وہ جادوگر سجدے میں گرا دیئے گئے۔ (12)
Tafseer · Aasan Quran
12: یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن کریم نے ان کے لیے ”سجدے میں گرگئے“ کے بجائے ”سجدے میں گرا دئیے گئے“ فرمایا ہے۔ اس میں اشارہ یہ ہے کہ حضرت موسیٰ ؑ نے جو معجزہ دکھلایا، وہ اس درجہ موثر تھا کہ اس نے انہیں بےساختہ سجدے میں گرا دیا۔