Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 86

  1. وَ اغْفِرْ لِاَبِیْۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّیْنَۙ﴿86﴾

    1. وَاغْفِرْاور بخشدے
    2. لِاَبِيْٓمیرے باپ کو
    3. اِنَّهٗبیشک وہ
    4. كَانَوہ ہے
    5. مِنَسے
    6. الضَّآلِّيْنَگمراہ (جمع)
Translation · Aasan Quran
اور میرے باپ کی مغفرت فرما، یقینا وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے۔ (18)
Tafseer · Aasan Quran
18: سورة مریم (19: 47) میں گزرچکا ہے کہ حضرت ابراہیم ؑ نے اپنے باپ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اس کی مغفرت کی دعا کریں گے، لیکن جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ممانعت آگئی اور معلوم ہوگیا کہ وہ کبھی ایمان نہیں لائے گا تو انہوں نے بھی اس سے براءت کا اظہار فرمادیا، جیسا کہ سورة توبہ (9: 114) میں گزرچکا ہے۔