Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 27. An-Naml · Ayah 22

  1. فَمَكَثَ غَیْرَ بَعِیْدٍ فَقَالَ اَحَطْتُّ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ وَ جِئْتُكَ مِنْ سَبَاٍۭ بِنَبَاٍ یَّقِیْنٍ﴿22﴾

    1. فَمَكَثَسو اس نے دیر کی
    2. غَيْرَ بَعِيْدٍتھوڑی سی
    3. فَقَالَپھر کہا
    4. اَحَطْتُّمیں نے معلوم کیا ہے
    5. بِمَاوہ جو
    6. لَمْ تُحِطْ بِهٖتم کو معلوم نہیں وہ
    7. وَجِئْتُكَاور میں تمہارے پاس لایا ہوں
    8. مِنْسے
    9. سَبَاٍسبا
    10. بِنَبَاٍایک خبر
    11. يَّقِيْنٍیقینی
Translation · Aasan Quran
پھر ہدہد نے زیادہ دیر نہیں لگائی اور (آکر) کہا کہ : میں نے ایسی معلومات حاصل کی ہیں جن کا آپ کو علم نہیں ہے، اور میں ملک سبا سے آپ کے پاس ایک یقینی خبر لے کر آیا ہوں۔ (10)
Tafseer · Aasan Quran
10: سبا ایک قوم کا نام تھا جو یمن کے ایک علاقے میں آباد تھی، اسی قوم کے نام پر اس علاقے کو بھی سبا کہا جاتا تھا، اس وقت یہاں ایک ملکہ حکمران کر رہی تھی جس کا نام تاریخی روایتوں میں ”بلقیس“ بیان کیا گیا ہے۔