آسان قرآن
Aasan Quran · 27. An-Naml · Ayah 82
وَ اِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْهِمْ اَخْرَجْنَا لَهُمْ دَآبَّةً مِّنَ الْاَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ١ۙ اَنَّ النَّاسَ كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا لَا یُوْقِنُوْنَ۠ع﴿82﴾
- وَاِذَااور جب
- وَقَعَ الْقَوْلُواقع (پورا) ہوجائے گا وعدہ (عذاب)
- عَلَيْهِمْان پر
- اَخْرَجْنَاہم نکالیں گے
- لَهُمْان کے لیے
- دَآبَّةًایک جانور
- مِّنَ الْاَرْضِزمین سے
- تُكَلِّمُهُمْوہ ان سے باتیں کرے گا
- اَنَّ النَّاسَکیونکہ لوگ
- كَانُوْاتھے
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیت پر
- لَا يُوْقِنُوْنَیقین نہ کرتے
Translation · Aasan Quran
اور جب ہماری بات پوری ہونے کا وقت ان لوگوں پر آپہنچے گا تو ہم ان کے لیے زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے بات کرے گا کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں رکھتے تھے۔ (36)
Tafseer · Aasan Quran
36: قیامت کی آخری علامتوں میں سے ایک علامت قیامت کے بالکل قریب یہ ظاہر ہوگی کہ اللہ تعالیٰ زمین سے ایک عجیب الخلقت جانور پیدا کریں گے جو انسانوں سے بات کرے گا بعض روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے فوراً بعد قیامت آجائے گی، اور اس جانور کے نکلنے کے بعد توبہ کا دروازہ بند ہوجائے گا۔