Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 28. Al-Qasas · Ayah 22

  1. وَ لَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَآءَ مَدْیَنَ قَالَ عَسٰى رَبِّیْۤ اَنْ یَّهْدِیَنِیْ سَوَآءَ السَّبِیْلِ﴿22﴾

    1. وَلَمَّااور جب
    2. تَوَجَّهَاس نے رخ کیا
    3. تِلْقَآءَطرف
    4. مَدْيَنَمدین
    5. قَالَکہا
    6. عَسٰىامید ہے
    7. رَبِّيْٓمیرا رب
    8. اَنْ يَّهْدِيَنِيْکہ مجھے دکھائے
    9. سَوَآءَ السَّبِيْلِسیدھا راستہ
Translation · Aasan Quran
اور جب انہوں نے مدین کی طرف رخ کیا تو کہا کہ : مجھے پوری امید ہے کہ میرا پروردگار مجھے سیدھے راستے پر ڈال دے گا۔ (11)
Tafseer · Aasan Quran
11: مدین حضرت شعیب ؑ کی بستی تھی اور وہ علاقہ فرعون کی حکومت سے باہر تھا اس لئے حضرت موسیٰ ؑ نے وہاں جانے کا ارادہ کیا لیکن شاید راستہ پوری طرح معلوم نہیں تھا، محض اندازے سے چل رہے تھے اس لئے یہ جملہ ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ مجھے صحیح راستے پر ڈالدے گا۔