آسان قرآن
Aasan Quran · 29. Al-Ankaboot · Ayah 46
وَ لَا تُجَادِلُوْۤا اَهْلَ الْكِتٰبِ اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ١ۖۗ اِلَّا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ وَ قُوْلُوْۤا اٰمَنَّا بِالَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ وَ اِلٰهُنَا وَ اِلٰهُكُمْ وَاحِدٌ وَّ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ﴿46﴾
- وَلَا تُجَادِلُوْٓااور تم نہ جھگڑو
- اَهْلَ الْكِتٰبِاہل کتاب
- اِلَّامگر
- بِالَّتِيْاس طریقہ سے جو
- ھِىَ اَحْسَنُ ڰوہ بہتر
- اِلَّابجز
- الَّذِيْنَ ظَلَمُوْاجن لوگوں نے ظلم کیا
- مِنْهُمْان (میں) سے
- وَقُوْلُوْٓااور تم کہو
- اٰمَنَّا بالَّذِيْٓہم ایمان لائے اس پر جو
- اُنْزِلَنازل کیا گیا
- اِلَيْنَاہماری طرف
- وَاُنْزِلَاور نازل کیا گیا
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- وَاِلٰهُنَااور ہمارا معبود
- وَاِلٰهُكُمْاور تمہارا معبود
- وَاحِدٌایک
- وَّنَحْنُاور ہم
- لَهٗاس کے
- مُسْلِمُوْنَفرمانبردار (جمع)
Translation · Aasan Quran
اور (مسلمانو) اہل کتاب سے بحث نہ کرو، مگر ایسے طریقے سے جو بہترین ہو۔ البتہ ان میں سے جو زیادتی کریں، ان کی بات اور ہے۔ (27) اور (ان سے) یہ کہو کہ : ہم اس کتاب پر بھی ایمان لائے ہیں جو ہم پر نازل کی گئی ہے، اور اس پر بھی جو تم پر نازل کی گئی تھی، اور ہمارا خدا اور تمہارا خدا ایک ہے، اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
27: یوں تو دعوت اسلام میں ہر جگہ یہی تعلیم دی گئی ہے کہ وہ شائستگی کے ساتھ ہو، لیکن خاص طور پر اہل کتاب یعنی یہودیوں اور عیسائیوں کے بارے میں اس لئے یہ تاکید کی گئی ہے کہ وہ آسمانی کتابوں پر فی الجملہ ایمان رکھتے ہیں، اس لئے بت پرستوں کے مقابلے میں وہ مسلمانوں سے زیادہ قریب ہیں، تاہم اگر زیادتی ان کی طرف سے ہو تو ترکی بہ ترکی جواب دینے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔