آسان قرآن
Aasan Quran · 29. Al-Ankaboot · Ayah 61
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ۚ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ﴿61﴾
- وَلَئِنْاور البتہ اگر
- سَاَلْتَهُمْتم پوچھو ان سے
- مَّنْ خَلَقَکس نے بنایا
- السَّمٰوٰتِآسمان (جمع)
- وَالْاَرْضَاور زمین
- وَسَخَّرَاور مسخر کیا (کام میں لگایا)
- الشَّمْسَسورج
- وَالْقَمَرَاور چاند
- لَيَقُوْلُنَّوہ ضرور کہیں گے
- اللّٰهُاللہ
- فَاَنّٰىپھر کہاں
- يُؤْفَكُوْنَوہ الٹے پھرے جاتے ہیں
Translation · Aasan Quran
اور اگر تم ان سے پوچھو کہ : کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، اور سورج اور چاند کو کام پر لگایا ؟ تو وہ ضرور یہ کہیں گے کہ : اللہ ! پھر آخر یہ لوگ کہاں سے اوندھے چل پڑتے ہیں ؟ (33)
Tafseer · Aasan Quran
33: یعنی اس حقیقت کا اعتراف کرنے کا منطقی تقاضا یہ تھا کہ وہ اسی اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے، کسی اور کی نہیں، لیکن اس کے بعد انہیں کیا ہوجاتا ہے کہ اس منطقی تقاضے پر عمل کرنے کے بجائے شرک شروع کردیتے ہیں۔