Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 153

  1. اِذْ تُصْعِدُوْنَ وَ لَا تَلْوٗنَ عَلٰۤى اَحَدٍ وَّ الرَّسُوْلُ یَدْعُوْكُمْ فِیْۤ اُخْرٰىكُمْ فَاَثَابَكُمْ غَمًّۢا بِغَمٍّ لِّكَیْلَا تَحْزَنُوْا عَلٰى مَا فَاتَكُمْ وَ لَا مَاۤ اَصَابَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ﴿153﴾

    1. اِذْجب
    2. تُصْعِدُوْنَتم چڑھتے تھے
    3. وَلَا تَلْوٗنَاور مڑ کر نہ دیکھتے تھے
    4. عَلٰٓي اَحَدٍکسی کو
    5. وَّالرَّسُوْلُاور رسول
    6. يَدْعُوْكُمْتمہیں پکارتے تھے
    7. فِيْٓ اُخْرٰىكُمْتمہارے پیچھے سے
    8. فَاَثَابَكُمْپھر تمہیں پہنچایا
    9. غَمًّۢا بِغَمٍّغم کے عوض غم
    10. لِّكَيْلَاتاکہ نہ
    11. تَحْزَنُوْاتم غم کرو
    12. عَلٰيپر
    13. مَا فَاتَكُمْجو تم سے نکل گیا
    14. وَلَااور نہ
    15. مَآجو
    16. اَصَابَكُمْتمہیں پیش آئے
    17. وَاللّٰهُاور اللہ
    18. خَبِيْرٌباخبر
    19. بِمَا تَعْمَلُوْنَاس سے جو تم کرتے ہو
Translation · Aasan Quran
(وہ وقت یاد کرو) جب تم منہ اٹھائے چلے جارہے تھے اور کسی کو مڑ کر نہیں دیکھتے تھے، اور رسول تمہارے پیچھے سے تمہیں پکار رہے تھے، چنانچہ اللہ نے تمہیں (رسول کو) غم (دینے) کے بدلے (شکست کا) غم دیا، تاکہ آئندہ تم زیادہ صدمہ نہ کیا کرو، (50) نہ اس چیز پر جو تمہارے ہاتھ سے جاتی رہے، اور نہ کسی اور مصیبت پر جو تمہیں پہنچ جائے۔ اور اللہ تمہارے تمام کاموں سے پوری طرح باخبر ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
50: یعنی اس قسم کے واقعات سے تمہارے اندر پختگی آئے گی، اور آئندہ جب کوئی تکلیف پیش آئے گی اس پر زیادہ پریشان اور مغموم رہنے کے بجائے تم صبر اور استقامت سے کام لو گے