Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 165

  1. اَوَ لَمَّاۤ اَصَابَتْكُمْ مُّصِیْبَةٌ قَدْ اَصَبْتُمْ مِّثْلَیْهَا١ۙ قُلْتُمْ اَنّٰى هٰذَا١ؕ قُلْ هُوَ مِنْ عِنْدِ اَنْفُسِكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿165﴾

    1. اَوَلَمَّآکیا جب
    2. اَصَابَتْكُمْتمہیں پہنچی
    3. مُّصِيْبَةٌکوئی مصیبت
    4. قَدْ اَصَبْتُمْالبتہ تم نے پہنچائی
    5. مِّثْلَيْھَااس سے دو چند
    6. قُلْتُمْتم کہتے ہو
    7. اَنّٰى هٰذَاکہاں سے یہ ؟
    8. قُلْآپ کہ دیں
    9. ھُوَوہ
    10. مِنْسے
    11. عِنْدِپاس
    12. اَنْفُسِكُمْتمہاری جانیں (اپنے پاس)
    13. اِنَّبیشک
    14. اللّٰهَاللہ
    15. عَلٰيپر
    16. كُلِّہر
    17. شَيْءٍشے
    18. قَدِيْرٌقادر
Translation · Aasan Quran
جب تمہیں ایک ایسی مسیبت پہنچی جس سے دگنی تم (دشمن کو) پہنچا چکے تھے (56) تو کیا تم ایسے موقع پر یہ کہتے ہو کہ یہ مصیبت کہاں سے آگئی ؟ کہہ دو کہ : یہ خود تمہاری طرف سے آئی ہے۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
56: اشارہ جنگ بدر کی طرف ہے جس میں کفار قریش کے ستر آدمی مارے گئے تھے اور ستر گرفتار ہوئے تھے، جبکہ جنگ احد میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی تعداد ستر ضرور تھی مگر کوئی مسلمان گرفتار نہیں ہوا تھا۔ اس لحاظ سے بدر میں مسلمانوں نے کفار کو جو نقصان پہنچایا تھا وہ اس نقصان سے دگنا تھا جو کافروں نے احد میں مسلمانوں کو پہنچایا۔