آسان قرآن
Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 4
مِنْ قَبْلُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ اَنْزَلَ الْفُرْقَانَ١ؕ۬ اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ ذُو انْتِقَامٍ﴿4﴾
- مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
- ھُدًىہدایت
- لِّلنَّاسِلوگوں کے لیے
- وَاَنْزَلَاور اتارا
- الْفُرْقَانَفرقان
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَجنہوں نے
- كَفَرُوْاانکار کیا
- بِاٰيٰتِآیتوں سے
- اللّٰهِاللہ
- لَھُمْان کے لیے
- عَذَابٌعذاب
- شَدِيْدٌسخت
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عَزِيْزٌزبردست
- ذُو انْتِقَامٍبدلہ لینے والا
Translation · Aasan Quran
جو اس سے پہلے لوگوں کے لیے مجسم ہدایت بن کر آئی تھیں، اور اسی نے حق و باطل کو پرکھنے کا معیار نازل کیا۔ (1)۔ بیشک جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں کا انکار کیا ہے ان کے لیے سخت عذاب ہے، اور اللہ زبردست اقتدار کا مالک اور برائی کا بدلہ دینے والا ہے
Tafseer · Aasan Quran
1: یہاں قرآن کریم نے لفظ فرقان استعمال کیا ہے جس کے معنی ہیں وہ چیز جو صحیح اور غلط کے درمیان فرق واضح کرنے والی ہو، قرآن کریم کا ایک نام فرقان بھی ہے، اس لئے کہ وہ حق و باطل کے درمیان امتیاز کرنے والی کتاب ہے ؛ چنانچہ بعض مفسرین نے یہاں فرقان سے قرآن ہی مراد لیا ہے، دوسرے مفسرین کا کہنا ہے کہ اس سے مراد معجزات ہیں جو انبیاء کرام (علیہم السلام) کے ہاتھ پر ظاہر کئے گئے اور جنہوں نے ان کی نبوت کا ثبوت فراہم کیا، نیز اس لفظ سے وہ تمام دلائل بھی مراد ہوسکتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر دلالت کرتے ہیں۔