Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 83

  1. اَفَغَیْرَ دِیْنِ اللّٰهِ یَبْغُوْنَ وَ لَهٗۤ اَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ طَوْعًا وَّ كَرْهًا وَّ اِلَیْهِ یُرْجَعُوْنَ﴿83﴾

    1. اَفَغَيْرَکیا ؟ سوا
    2. دِيْنِدین
    3. اللّٰهِاللہ
    4. يَبْغُوْنَوہ ڈھونڈتے ہیں
    5. وَلَهٗٓاور اس کے لیے
    6. اَسْلَمَفرمانبردار ہے
    7. مَنْجو
    8. فِيمیں
    9. السَّمٰوٰتِآسمانوں
    10. وَالْاَرْضِاور زمین
    11. طَوْعًاخوشی سے
    12. وَّكَرْھًااور ناخوشی سے
    13. وَّاِلَيْهِاس کی طرف
    14. يُرْجَعُوْنَوہ لوٹائے جائیں
Translation · Aasan Quran
اب کیا یہ لوگ اللہ کے دین کے علاوہ کسی اور دین کی تلاش میں ہیں ؟ حالانکہ آسمانوں اور زمین میں جتنی مخلوقات ہیں ان سب نے اللہ ہی کے آگے گردن جھکا رکھی ہے، (کچھ نے) خوشی سے اور (کچھ نے) ناچار ہوکر، (30) اور اسی کی طرف وہ سب لوٹ کر جائیں گے۔
Tafseer · Aasan Quran
30: مطلب یہ ہے کہ پوری کائنات میں حکم اللہ تعالیٰ ہی کا چلتا ہے اہل ایمان اللہ کے ہر حکم کو دل وجان سے بخوشی قبول کرتے ہیں اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کو مانتے بھی نہ ہوں ان کو بھی چار وناچار اللہ کے ان فیصلوں کے آگے سرجھکانا پڑتا ہے جو وہ اس کائنات کے انتظام کے لئے کرتا ہے، مثلاً اللہ تعالیٰ اگر کسی کو بیمار کرنے کا فیصلہ فرمالے تو کوئی اسے پسند کرے یا ناپسند ہر حال میں وہ فیصلہ نافذ ہو کر رہتا ہے اور کوئی مومن ہو یا کافر اسے فیصلے کے آگے سرجھکائے بغیر کوئی چارہ نہیں۔