آسان قرآن
Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 84
قُلْ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا وَ مَاۤ اُنْزِلَ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ الْاَسْبَاطِ وَ مَاۤ اُوْتِیَ مُوْسٰى وَ عِیْسٰى وَ النَّبِیُّوْنَ مِنْ رَّبِّهِمْ١۪ لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْهُمْ١٘ وَ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ﴿84﴾
- قُلْکہہ دیں
- اٰمَنَّاہم ایمان لائے
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَمَآاور جو
- اُنْزِلَنازل کیا گیا
- عَلَيْنَاہم پر
- وَمَآاور جو
- اُنْزِلَنازل کیا گیا
- عَلٰٓىہم پر
- اِبْرٰهِيْمَابراہیم
- وَاِسْمٰعِيْلَاور اسمعیل
- وَاِسْحٰقَاور اسحق
- وَيَعْقُوْبَاور یعقوب
- وَالْاَسْبَاطِاور اولاد
- وَاور
- مَآ اُوْتِيَجو دیا گیا
- مُوْسٰىموسیٰ
- وَعِيْسٰىاور عیسیٰ
- وَالنَّبِيُّوْنَاور نبی (جمع)
- مِنْسے
- رَّبِّهِمْان کا رب
- لَا نُفَرِّقُفرق نہیں کرتے
- بَيْنَدرمیان
- اَحَدٍکوئی ایک
- مِّنْھُمْان سے
- وَنَحْنُاور ہم
- لَهٗاسی کے
- مُسْلِمُوْنَفرماں بردار
Translation · Aasan Quran
کہہ دو کہ : ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو (کتاب) ہم پر اتاری گئی اس پر، اور اس (ہدایت) پر جو ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب اور (ان کی) اولاد پر ان کے پروردگار کی طرف سے اتاری گئی، اور ان باتوں پر جو موسیٰ ، عیسیٰ اور (دوسرے) پیغمبروں کو عطا کی گئیں۔ ہم ان (پیغمبروں) میں سے کسی کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے، اور ہم اسی (ایک اللہ) کے آگے سرجھکائے ہوئے ہیں۔