Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 92

  1. لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ١ؕ۬ وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَیْءٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِیْمٌ﴿92﴾

    1. لَنْ تَنَالُواتم ہرگز نہ پہنچو گے
    2. الْبِرَّنیکی
    3. حَتّٰىجب تک
    4. تُنْفِقُوْاتم خرچ کرو
    5. مِمَّااس سے جو
    6. تُحِبُّوْنَتم محبت رکھتے ہو
    7. وَمَااور جو
    8. تُنْفِقُوْاتم خرچ کروگے
    9. مِنْ شَيْءٍسے (کوئی) چیز
    10. فَاِنَّتو بیشک
    11. اللّٰهَاللہ
    12. بِهٖاس کو
    13. عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Aasan Quran
تم نیکی کے مقام تک اس وقت تک ہرگز نہیں پہنچو گے جب تک ان چیزوں میں سے (اللہ کے لیے) خرچ نہ کرو جو تمہیں محبوب ہیں۔ (32) اور جو کچھ بھی تم خرچ کرو، اللہ اسے خوب جانتا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
32: پیچھے سورة بقرہ کی آیت نمبر 267 میں یہ حکم گذرا ہے کہ صرف خراب اور ردی قسم کی چیزیں صدقے میں نہ دیا کرو، بلکہ اچھی چیزوں میں اللہ کی راہ میں خرچ کیا کرول۔ اب اس آیت میں مزید آگے بڑھ کر یہ کہا جارہا ہے کہ صرف یہی نہیں کہ اچھی چیزیں اللہ کی خوشنودی کے لیے دو ، بلکہ جن چیزوں سے تمہیں زیادہ محبت ہے، ان کو اس راہ میں نکالو تاکہ صحیح معنی میں اللہ کے لیے قربانی کا مظاہرہ ہو سکے۔ جب یہ آیت نازل ہوئی تو صحابہ کرام نے اپنی سب سے زیادہ پسندیدہ چیزیں صدقہ کرنی شروع کردیں جس کے بہت سے واقعات حدیث اور تفسیر کی کتابوں میں مذکور ہیں۔ ملاحظہ معارف القرآن جلد دوم ص :107 و 108،