Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 30. Ar-Room · Ayah 19

  1. یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ وَ كَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ۠ع﴿19﴾

    1. يُخْرِجُوہ نکالتا ہے
    2. الْحَيَّزندہ
    3. مِنَ الْمَيِّتِمردے سے
    4. وَيُخْرِجُاور نکالتا ہے وہ
    5. الْمَيِّتَمردہ
    6. مِنَ الْحَيِّزندہ سے
    7. وَيُحْيِاور وہ زندہ کرتا ہے
    8. الْاَرْضَزمین
    9. بَعْدَبعد
    10. مَوْتِهَا ۭاس کا مرنا
    11. وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
    12. تُخْرَجُوْنَتم نکالے جاؤ گے
Translation · Aasan Quran
وہ جاندار کو بےجان سے نکال لاتا ہے، اور بےجان کو جاندار سے نکال لیتا ہے۔ (6) اور وہ زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد زندگی بخشتا ہے۔ اور اسی طرح تم کو (قبروں سے) نکال لیا جائے گا۔
Tafseer · Aasan Quran
6: جاندار کو بےجان سے نکالنے کی مثال جیسے انڈے سے مرغی اور بےجان کو جاندار سے نکالنے کی مثال جیسے مرغی سے انڈا، پھر اللہ تعالیٰ نے یہ مثال دی ہے کہ زمین قحط کی وجہ سے مردہ ہوچکی ہوتی ہے، اور اس میں کچھ اگانے کی صلاحیت نہیں رہتی، لیکن اللہ تعالیٰ بارش برساکر اسے دوبارہ زندگی بخشتے ہیں، اسی طرح انسانوں کو بھی مرنے کے بعد وہ دوبارہ زندہ کردیں گے۔