Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 30. Ar-Room · Ayah 20

  1. وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنْ خَلَقَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ اِذَاۤ اَنْتُمْ بَشَرٌ تَنْتَشِرُوْنَ﴿20﴾

    1. وَمِنْ اٰيٰتِهٖٓاور اس کی نشانیوں سے
    2. اَنْکہ
    3. خَلَقَكُمْاس نے پیدا کیا تمہیں
    4. مِّنْسے
    5. تُرَابٍمٹی
    6. ثُمَّپھر
    7. اِذَآ اَنْتُمْناگہاں تم
    8. بَشَرٌآدمی
    9. تَنْتَشِرُوْنَپھیلے ہوئے
Translation · Aasan Quran
اور اس کی (قدرت کی) ایک نشانی یہ ہے کہ اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا، پھر تم دیکھتے ہی دیکھتے انسان بن کر (زمین میں) پھیلے پڑے ہو۔ (7)
Tafseer · Aasan Quran
7: یہاں سے آیت نمبر : 37 تک اللہ تعالیٰ کی توحید کا بیان ہے، اس غرض کے لئے اللہ تعالیٰ نے کائنات میں پھیلی ہوئی اپنی قدرت کی بہت سی نشانیوں کی طرف توجہ دلائی ہے، اگر کوئی شخص حقیقت پسندی اور انصاف سے ان پر غور کرے تو اسے نظر آئے گا کہ ان میں سے ہر چیز گواہی دے رہی ہے کہ جس ذات نے کائنات کا یہ محیر العقول نظام بنایا ہے، وہ اپنی خدائی میں کسی شریک کا محتاج نہیں ہوسکتی، اور نہ یہ بات معقول ہے کہ اتنے عظیم الشان کارناموں کے بعد چھوٹے چھوٹے خداؤں کی ضرورت محسوس کرے۔