آسان قرآن
Aasan Quran · 30. Ar-Room · Ayah 47
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ رُسُلًا اِلٰى قَوْمِهِمْ فَجَآءُوْهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا١ؕ وَ كَانَ حَقًّا عَلَیْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿47﴾
- وَلَقَدْ اَرْسَلْنَااور تحقیق ہم نے بھیجے
- مِنْ قَبْلِكَآپ سے پہلے
- رُسُلًابہت سے رسول
- اِلٰىطرف
- قَوْمِهِمْان کی قومیں
- فَجَآءُوْهُمْپس وہ ان کے پاس آئے
- بِالْبَيِّنٰتِکھلی نشانیوں کے ساتھ
- فَانْتَقَمْنَاپھر ہم نے انتقام لیا
- مِنَسے
- الَّذِيْنَ اَجْرَمُوْا ۭوہ جنہوں نے جرم کیا (مجرم)
- وَكَانَاور ہے
- حَقًّاحق (ذمے)
- عَلَيْنَاہم پر (ہمارا)
- نَصْرُمدد
- الْمُؤْمِنِيْنَمومن (جمع)
Translation · Aasan Quran
اور (اے پیغمبر) ہم نے تم سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر ان کی قوموں کے پاس بھیجے، چنانچہ وہ ان کے پاس کھلے کھلے دلائل لے کر آئے۔ پھر جنہوں نے جرائم کا ارتکاب کیا تھا، ہم نے ان سے انتقام لیا، اور ہم نے یہ ذمہ داری لی تھی کہ ایمان والوں کی مدد کریں۔