آسان قرآن
Aasan Quran · 31. Luqman · Ayah 10
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا وَ اَلْقٰى فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِكُمْ وَ بَثَّ فِیْهَا مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍ١ؕ وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ﴿10﴾
- خَلَقَاس نے پیدا کیا
- السَّمٰوٰتِآسمان (جمع)
- بِغَيْرِ عَمَدٍبغیر ستون
- تَرَوْنَهَاتم انہیں دیکھتے ہو
- وَاَلْقٰىاور اس نے ڈالے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- رَوَاسِيَپہاڑ (جمع)
- اَنْکہ
- تَمِيْدَ بِكُمْجھک (نہ) جائے تمہارے ساتھ
- وَبَثَّاور پھیلائے
- فِيْهَااس میں
- مِنْ كُلِّہر قسم
- دَآبَّةٍ ۭجانور
- وَاَنْزَلْنَااور ہم نے اتارا
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- مَآءًپانی
- فَاَنْۢبَتْنَاپھر ہم نے اگائے
- فِيْهَااس میں
- مِنْ كُلِّہر قسم
- زَوْجٍجوڑے
- كَرِيْمٍعمدہ
Translation · Aasan Quran
اس نے آسمانوں کو ایسے ستونوں کے بغیر پیدا کیا جو تمہیں نظر آسکیں۔ (2) اور زمین میں پہاڑوں کے لنگر ڈال دیے ہیں، تاکہ وہ تمہیں لے کر ڈگمگائے نہیں، (3) اور اس میں ہر قسم کے جانور پھیلا دئیے ہیں۔ اور ہم نے آسمان سے پانی برسایا، پھر اس (زمین) میں ہر قابل قدر قسم کی نباتات اگائیں۔
Tafseer · Aasan Quran
2: آسمانوں کا پورا نظام کسی ایسے ستونوں پر نہیں کھڑا جو انسان کو نظر آسکیں، بلکہ اسے اللہ تعالیٰ نے محض اپنی قدرت کے سہارے قائم فرمایا ہے جو معنوی ستون ہیں، نظر نہیں آتے۔ آیت کی یہ تفسیر حضرت مجاہد سے منقول ہے، جیسا کہ سورة رعد :2 میں بھی گذر چکا ہے
3: یہ مضمون بھی قرآن کریم میں کئی جگہ آیا ہے کہ زمین کو پانی پر ڈگمگانے سے بچانے کے لیے پہاڑ پیدا کیے گئے ہیں۔ دیکھئے پیچھے سورة رعد :3 سورة حجر :19 سورة نحل : 15: سورة انبیاء : 31 اور سورة حم السجدہ : 10، سورة ق : 7 اور سورة مرسلات : 27