Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 32. As-Sajda · Ayah 13

  1. وَ لَوْ شِئْنَا لَاٰتَیْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدٰىهَا وَ لٰكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّیْ لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ﴿13﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. شِئْنَاہم چاہتے
    3. لَاٰتَيْنَاہم ضرور دیتے
    4. كُلَّ نَفْسٍہر شخص
    5. هُدٰىهَااس کی ہدایت
    6. وَلٰكِنْاور لیکن
    7. حَقَّثابت ہوچکی
    8. الْقَوْلُبات
    9. مِنِّيْمیری طرف سے
    10. لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَالبتہ میں ضرور بھردوں گا جہنم
    11. مِنَسے
    12. الْجِنَّةِجنوں
    13. وَالنَّاسِاور انسان
    14. اَجْمَعِيْنَاکٹھے
Translation · Aasan Quran
اور اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو (پہلے ہی) اس کی ہدایت دے دیتے، لیکن وہ بات جو میری طرف سے کہی گئی تھی، طے ہوچکی ہے کہ : میں جہنم کو جنات اور انسانوں سب سے ضرور بھر دوں گا۔ (5)
Tafseer · Aasan Quran
5: یعنی اگر اللہ تعالیٰ زبردستی لوگوں کو ہدایت پر لانا چاہتے تو وہ ضرور ایسا کرسکتے تھے، لیکن اس صورت میں وہ آزمائش نہ ہوتی جو انسان کی تخلیق کا اصل مقصد ہے، انسان کی آزمائش تو اسی میں تھی کہ وہ اپنی عقل سے کام لے کر پیغمبروں کی بات پر ایمان لائے، جنت اور جہنم کا آنکھ سے نظارہ کرلینے کے بعد اس پر زبردستی ایمان لانے میں کوئی آزمائش نہیں، اس لئے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے اس آزمائش کی خاطر انسان کو پیدا کرکے ازل ہی میں یہ طے کرلیا تھا کہ جو لوگ عقل سے کام لے کر پیغمبروں کی اطاعت نہیں کریں گے ؛ بلکہ ان کو جھٹلائیں گے، ان سے میں جہنم کو بھردوں گا۔