آسان قرآن
Aasan Quran · 33. Al-Ahzaab · Ayah 10
اِذْ جَآءُوْكُمْ مِّنْ فَوْقِكُمْ وَ مِنْ اَسْفَلَ مِنْكُمْ وَ اِذْ زَاغَتِ الْاَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَنَاجِرَ وَ تَظُنُّوْنَ بِاللّٰهِ الظُّنُوْنَا﴿10﴾
- اِذْجب
- جَآءُوْكُمْوہ تم پر آئے
- مِّنْسے
- فَوْقِكُمْتمہارے اوپر
- وَمِنْ اَسْفَلَاور نیچے سے
- مِنْكُمْتمہارے
- وَاِذْاور جب
- زَاغَتِ الْاَبْصَارُکج ہوئیں (چندھیا گئیں) آنکھیں
- وَبَلَغَتِاور پہنچ گئے
- الْقُلُوْبُدل (جمع)
- الْحَنَاجِرَگلے
- وَتَظُنُّوْنَاور تم گمان کرتے تھے
- بِاللّٰهِاللہ کے بارے میں
- الظُّنُوْنَابہت سے گمان
Translation · Aasan Quran
یاد کرو جب وہ تم پر تمہارے اوپر سے بھی چڑھ آئے تھے اور تمہارے نیچے سے بھی (11) اور جب آنکھیں پتھرا گئی تھیں، اور کلیجے منہ کو آگئے تھے، اور تم اللہ کے بارے میں طرح طرح کی باتیں سوچنے لگے تھے۔ (12)
Tafseer · Aasan Quran
11: اوپر سے مراد تو وہ متحدہ محاذ کا لشکر ہے جو خندق کے پار محاصرہ کئے ہوئے تھے، اور نیچے سے مراد بنو قریظہ ہیں جنہوں نے اندر سے مسلمانوں پر حملہ کرنے کی ٹھان لی تھی۔
12: سخت آزمائش کی اس گھڑی میں غیر اختیاری طور پر مختلف وسوسے دل میں آیا کرتے ہیں، یہ انہی وسوسوں کا بیان ہے جن سے ایمان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔