Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 33. Al-Ahzaab · Ayah 8

  1. لِّیَسْئَلَ الصّٰدِقِیْنَ عَنْ صِدْقِهِمْ١ۚ وَ اَعَدَّ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابًا اَلِیْمًا۠ع﴿8﴾

    1. لِّيَسْئَلَتاکہ وہ سوال کرے
    2. الصّٰدِقِيْنَسچے
    3. عَنْسے
    4. صِدْقِهِمْ ۚان کی سچائی
    5. وَاَعَدَّاور اس نے تیار کیا
    6. لِلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لیے
    7. عَذَابًاعذاب
    8. اَلِيْمًادردناک
Translation · Aasan Quran
تاکہ اللہ سچے لوگوں سے ان کی سچائی کے بارے میں پوچھے (9) اور اس نے کافروں کے لیے تو ایک دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
9: یہ عہد اس واسطے لیا گیا تھا کہ لوگوں تک اللہ تعالیٰ کا پیغام ٹھیک ٹھیک پہنچ جائے، اور ان پر حجت تمام ہوجائے، اور پھر اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان سے پوچھ گچھ کرے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں کس قدر سچائی سے کام لیا، اگر انبیاء کرام اپنے عہد کے مطابق اللہ تعالیٰ کا پیغام ان تک ٹھیک ٹھیک نہ پہنچاتے تو ان پر حجت قائم نہ ہوتی، اور نہ اللہ تعالیٰ ان سے باز پرس فرماتا، کیونکہ حجت تمام کئے بغیر کسی سے باز پرس کرنا اس کے انصاف کے خلاف ہے۔