آسان قرآن
Aasan Quran · 33. Al-Ahzaab · Ayah 7
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ مِیْثَاقَهُمْ وَ مِنْكَ وَ مِنْ نُّوْحٍ وَّ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى وَ عِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ١۪ وَ اَخَذْنَا مِنْهُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًاۙ﴿7﴾
- وَاِذْاور جب
- اَخَذْنَاہم نے لیا
- مِنَسے
- النَّبِيّٖنَنبیوں
- مِيْثَاقَهُمْان کا عہد
- وَمِنْكَاور تم سے
- وَمِنْ نُّوْحٍاور نوح سے
- وَّاِبْرٰهِيْمَاور ابراہیم
- وَمُوْسٰىاور موسیٰ
- وَعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ ۠اور مریم کے بیٹے عیسیٰ
- وَاَخَذْنَااور ہم نے لیا
- مِنْهُمْان سے
- مِّيْثَاقًاعہد
- غَلِيْظًاپختہ
Translation · Aasan Quran
اور (اے پیغمبر) وہ وقت یاد رکھو جب ہم نے تمام نبیوں سے عہد لیا تھا اور تم سے بھی، اور نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم سے بھی۔ اور ہم نے ان سے نہایت پختہ عہد لیا تھا۔ (8)
Tafseer · Aasan Quran
8: پیچھے جو حقیقت بیان فرمائی تھی کہ نبی ہر مومن کے لئے اپنی جان سے بھی زیادہ قربت کا مقام رکھتے ہیں، اس کی وجہ اس آیت میں بیان فرمائی ہے کہ ان کی ذمہ داری بڑی سخت ہے ؛ کیونکہ ان سے بڑا سخت عہد لیا گیا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے احکام کو ٹھیک ٹھیک لوگوں تک پہنچا کر ان کی ہدایت کا سبب بنیں گے۔