Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 34. Saba · Ayah 10

  1. وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ مِنَّا فَضْلًا١ؕ یٰجِبَالُ اَوِّبِیْ مَعَهٗ وَ الطَّیْرَ١ۚ وَ اَلَنَّا لَهُ الْحَدِیْدَۙ﴿10﴾

    1. وَلَقَدْ اٰتَيْنَااور تحقیق ہم نے دیا
    2. دَاوٗدَداؤد
    3. مِنَّااپنی طرف سے
    4. فَضْلًا ۭفضل
    5. يٰجِبَالُاے پہاڑو
    6. اَوِّبِيْتسبیح کرو
    7. مَعَهٗاس کے ساتھ
    8. وَالطَّيْرَ ۚاور پرندو
    9. وَاَلَنَّااور ہم نے نرم کردیا
    10. لَهُاس کے لیے
    11. الْحَدِيْدَلوہا
Translation · Aasan Quran
اور واقعہ یہ ہے کہ ہم نے داؤد کو خاص اپنے پاس سے فضل عطا کیا تھا۔ اے پہاڑو ! تم بھی تسبیح میں ان کے ساتھ ہم آواز بن جاؤ، اور اے پرندو ! تم بھی۔ (3) اور ہم نے ان کے لیے لوہے کو نرم کردیا تھا۔
Tafseer · Aasan Quran
3: حضرت داؤد ؑ خود بھی بہت خوش آواز تھے، اور اللہ تعالیٰ نے پہاڑوں اور پرندوں کو بھی ان کے لئے مسخر کردیا تھا کہ جب وہ ذکر اور تسبیح میں مشغول ہوں تو پہاڑ اور پرندے بھی ان کے ساتھ تسبیحْ اور ذکر کرنے لگتے تھے، اور ماحول میں ایک پر کیف سماں بندھ جاتا تھا، پہاڑوں اور پرندوں کو ذکر و تسبیح کی صلاحیت عطا ہونا حضرت داؤد ؑ کا خاص معجزہ تھا۔