آسان قرآن
Aasan Quran · 34. Saba · Ayah 13
یَعْمَلُوْنَ لَهٗ مَا یَشَآءُ مِنْ مَّحَارِیْبَ وَ تَمَاثِیْلَ وَ جِفَانٍ كَالْجَوَابِ وَ قُدُوْرٍ رّٰسِیٰتٍ١ؕ اِعْمَلُوْۤا اٰلَ دَاوٗدَ شُكْرًا١ؕ وَ قَلِیْلٌ مِّنْ عِبَادِیَ الشَّكُوْرُ﴿13﴾
- يَعْمَلُوْنَوہ بناتے
- لَهٗاس کے لیے
- مَا يَشَآءُجو وہ چاہتے
- مِنْسے
- مَّحَارِيْبَبڑی عمارتیں (قلعے)
- وَتَمَاثِيْلَاور تصویریں
- وَجِفَانٍاور لگن
- كَالْجَوَابِحوض جیسے
- وَقُدُوْرٍاور دیگیں
- رّٰسِيٰتٍ ۭایک جگہ جمی ہوئی
- اِعْمَلُوْٓاتم عمل کرو
- اٰلَ دَاوٗدَاے خاندان داؤد
- شُكْرًا ۭشکر بجا لاکر
- وَقَلِيْلٌاور تھوڑے
- مِّنْسے
- عِبَادِيَمیرے بندے
- الشَّكُوْرُشکر گزار
Translation · Aasan Quran
وہ جنات سلیمان کے لیے جو وہ چاہتے بنادیا کرتے تھے، اونچی اونچی عمارتیں، تصویریں (8) حوض جیسے بڑے بڑے لگن اور زمین میں جمی ہوئی دیگیں۔ اے داؤد کے خاندان والو ! تم ایسے عمل کیا کرو جن سے شکر ظاہر ہو۔ اور میرے بندوں میں کم لوگ ہیں جو شکر گزار ہوں۔
Tafseer · Aasan Quran
8: ظاہر یہ ہے کہ تصویریں بےجان چیزوں کی ہوتی تھیں، جیسے درختوں اور عمارتوں وغیرہ کی، اس لئے کہ تورات سے معلوم ہوتا ہے کہ جانداروں کی تصویریں بنانا حضرت سلیمان ؑ کی شریعت میں بھی ناجائز تھا۔
ان عظیم الشان انعامات و احسانات کا شکر ادا کرتے رہو، محض زبان سے نہیں بلکہ عمل سے وہ کام کرو جن سے حق تعالیٰ کی شکر گزاری ٹپکتی ہو۔ بات یہ ہے کہ احسان تو خدا کم و بیش سب پر کرتا ہے لیکن پورے شکر گزار بندے بہت تھوڑے ہیں، جب تھوڑے ہیں تو قدر زیادہ ہوگی۔ لہٰذا کامل شکر گزار بن کر اپنی قدر و منزلت بڑھاؤ۔ یہ خطاب داؤد کے کنبے اور گھرانے کو ہے، کیونکہ علاوہ مستقل احسانات کے داؤد پر احسان من وجہ سب پر احسان۔ کہتے ہیں کہ داؤد ؑ نے تمام گھر والوں پر اوقات تقسیم کردیئے تھے۔ دن رات کے چوبیس گھنٹوں میں کوئی وقت ایسا نہ تھا جب ان کے گھر میں کوئی نہ کوئی شخص عبادت الٰہی میں مشغول نہ رہتا ہو۔