آسان قرآن
Aasan Quran · 36. Yaseen · Ayah 40
لَا الشَّمْسُ یَنْۢبَغِیْ لَهَاۤ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَ لَا الَّیْلُ سَابِقُ النَّهَارِ١ؕ وَ كُلٌّ فِیْ فَلَكٍ یَّسْبَحُوْنَ﴿40﴾
- لَانہ
- الشَّمْسُسورج
- يَنْۢبَغِيْلائق (مجال)
- لَهَآاس کے لیے
- اَنْکہ
- تُدْرِكَجاپکڑے وہ
- الْقَمَرَچاند
- وَلَااور نہ
- الَّيْلُرات
- سَابِقُپہلے آسکے
- النَّهَارِ ۭدن
- وَكُلٌّاور سب
- فِيْ فَلَكٍدائرہ میں
- يَّسْبَحُوْنَتیرے (گردش کرتے) ہیں
Translation · Aasan Quran
نہ تو سورج کی یہ مجال ہے کہ وہ چاند کو جاپکڑے، (16) اور نہ رات دن سے آگے نکل سکتی ہے، اور یہ سب اپنے اپنے مدار میں تیر رہے ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
16: اس کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ چاند اور سورج دونوں اپنے اپنے مدار میں چل رہے ہیں، سورج کی مجال نہیں ہے کہ وہ چاند کے مدار میں داخل ہوجائے۔ اور دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ سورج کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ رات کے وقت جب چاند افق پر موجود ہو، اس وقت نکل آئے، اور رات کو دن بنا دے۔