Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 103

  1. فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِۚ﴿103﴾

    1. فَلَمَّآپس جب
    2. اَسْلَمَادونوں نے حکم (الہی) مان لیا
    3. وَتَلَّهٗ(باپ نے بیٹے کو) لٹایا
    4. لِلْجَبِيْنِپیشانی کے بل
Translation · Aasan Quran
چنانچہ (وہ عجیب منظر تھا) جب دونوں نے سر جھکا دیا، اور باپ نے بیٹے کو پیشانی کے بل گرایا۔ (21)
Tafseer · Aasan Quran
21: باپ بیٹے دونوں نے تو اپنی طرف سے اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل میں یہی ٹھان لی تھی کہ باپ بیٹے کو ذبح کرے گا، اس لیے حضرت ابراہیم ؑ نے بیٹے کو پیشانی کے بل لٹایا، تاکہ چھری پھیرتے وقت ان کی صورت دیکھ کر ارادے میں کوئی تزلزل نہ آجائے۔