آسان قرآن
Aasan Quran · 38. Saad · Ayah 39
هٰذَا عَطَآؤُنَا فَامْنُنْ اَوْ اَمْسِكْ بِغَیْرِ حِسَابٍ﴿39﴾
- ھٰذَایہ
- عَطَآؤُنَاہمارا عطیہ
- فَامْنُنْاب تو احسان کر
- اَوْیا
- اَمْسِكْروک رکھ
- بِغَيْرِ حِسَابٍحساب کے بغیر
Translation · Aasan Quran
(اور ان سے کہا تھا کہ) یہ ہمارا عطیہ ہے، اب تمہیں اختیار ہے کہ احسان کر کے کسی کو کچھ دو ، یا اپنے پاس رکھو، تم پر کسی حساب کی ذمہ داری نہیں ہے۔ (20)
Tafseer · Aasan Quran
20: حضرت سلیمان ؑ کو یہ دولت مالک بنا کر دے دی گئی تھی، اور یہ اختیار دیا گیا تھا کہ جتنی چاہیں، خود رکھیں، اور جتنی چاہیں، کسی اور کو دیں۔