آسان قرآن
Aasan Quran · 39. Az-Zumar · Ayah 22
اَفَمَنْ شَرَحَ اللّٰهُ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِ فَهُوَ عَلٰى نُوْرٍ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ فَوَیْلٌ لِّلْقٰسِیَةِ قُلُوْبُهُمْ مِّنْ ذِكْرِ اللّٰهِ١ؕ اُولٰٓئِكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴿22﴾
- اَفَمَنْکیا۔ پس ۔ جس
- شَرَحَ اللّٰهُاللہ نے کھول دیا
- صَدْرَهٗاس کا سینہ
- لِلْاِسْلَامِاسلام کے لیے
- فَهُوَتو وہ
- عَلٰيپر
- نُوْرٍنور
- مِّنْ رَّبِّهٖ ۭاپنے رب کی طرف سے
- فَوَيْلٌسو خرابی
- لِّلْقٰسِيَةِان کے لیے ۔ سخت
- قُلُوْبُهُمْان کے دل
- مِّنْسے
- ذِكْرِ اللّٰهِ ۭاللہ کی یاد
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- فِيْمیں
- ضَلٰلٍگمراہی
- مُّبِيْنٍکھلی
Translation · Aasan Quran
بھلا کیا وہ شخص جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ اپنے پروردگار کی عطا کی ہوئی روشنی میں آچکا ہے، (سنگ دلوں کے برابر ہوسکتا ہے ؟) ہاں، بربادی ان کی ہے جن کے دل اللہ کے ذکر سے سخت ہوچکے ہیں۔ یہ لوگ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں۔