Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 2

  1. وَ اٰتُوا الْیَتٰمٰۤى اَمْوَالَهُمْ وَ لَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِیْثَ بِالطَّیِّبِ١۪ وَ لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَهُمْ اِلٰۤى اَمْوَالِكُمْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ حُوْبًا كَبِیْرًا﴿2﴾

    1. وَاٰتُوااور دو
    2. الْيَتٰمٰٓىیتیم (جمع)
    3. اَمْوَالَھُمْان کے مال
    4. وَلَااور نہ
    5. تَتَبَدَّلُوابدلو
    6. الْخَبِيْثَناپاک
    7. بِالطَّيِّبِپاک سے
    8. وَلَااور نہ
    9. تَاْكُلُوْٓاکھاؤ
    10. اَمْوَالَھُمْان کے مال
    11. اِلٰٓىطرف (ساتھ)
    12. اَمْوَالِكُمْاپنے مال
    13. اِنَّهٗبیشک
    14. كَانَہے
    15. حُوْبًاگناہ
    16. كَبِيْرًابڑا
Translation · Aasan Quran
اور یتیموں کو ان کے مال دے دو ، اور اچھے مال کو خراب مال سے تبدیل نہ کرو، اور ان (یتیموں) کا مال اپنے مال کے ساتھ ملا کر مت کھاؤ، (2) بیشک یہ بڑا گناہ ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
2: کسی مرنے والے کے بچے جب یتیم ہوجاتے ہیں تو ان کے باپ کی میراث میں ان کا بھی حصہ ہوتا ہے، مگر ان کی کم عمری کی وجہ سے وہ مال ان کے سپرد نہیں کیا جاتا، بلکہ ان کے سرپرست، مثلاً ، چچا، بھائی وغیرہ اسے بچوں کے بالغ ہونے تک اپنے پاس امانت کے طور پر رکھتے ہیں۔ اس آیت میں ایسے سرپرستوں کو تین ہدایتیں دی گئی ہیں : ایک یہ کہ جب بچے بالغ اور سمجھ دار ہوجائیں تو ان کی امانت دیانت داری سے ان کے حوالے کردو۔ دوسرے یہ کہ بددیانتی نہ کرو کہ ان کو ان کے باپ کی طرف سے تو میراث میں اچھی قسم کا مال ملا تھا، مگر تم وہ مال خود رکھ کر گھٹیا قسم کی چیز اس کے بدلے میں دے دو ،۔ اور تیسرے ایسا نہ کرو کہ ان کے مال کو اپنے مال کے ساتھ گڈ مڈ کر کے اس کا کچھ حصہ جان بوجھ کر یا بےپروائی سے خود استعمال کر بیٹھو۔