Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 40. Al-Ghaafir · Ayah 28

  1. وَ قَالَ رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ١ۖۗ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَكْتُمُ اِیْمَانَهٗۤ اَتَقْتُلُوْنَ رَجُلًا اَنْ یَّقُوْلَ رَبِّیَ اللّٰهُ وَ قَدْ جَآءَكُمْ بِالْبَیِّنٰتِ مِنْ رَّبِّكُمْ١ؕ وَ اِنْ یَّكُ كَاذِبًا فَعَلَیْهِ كَذِبُهٗ١ۚ وَ اِنْ یَّكُ صَادِقًا یُّصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِیْ یَعِدُكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ كَذَّابٌ﴿28﴾

    1. وَقَالَاور کہا
    2. رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ ڰایک مرد مومن
    3. مِّنْسے
    4. اٰلِ فِرْعَوْنَفرعون کے لوگ
    5. يَكْتُمُوہ چھپائے ہوئے تھا
    6. اِيْمَانَهٗٓایمان
    7. اَتَقْتُلُوْنَکیا تم قتل کرتے ہو
    8. رَجُلًاایک آدمی
    9. اَنْ يَّقُوْلَکہ وہ کہتا ہے
    10. رَبِّيَ اللّٰهُمیرا رب اللہ
    11. وَقَدْ جَآءَكُمْاور تمہارے پاس آیا ہے
    12. بِالْبَيِّنٰتِکھلی نشانیوں کے ساتھ
    13. مِنْ رَّبِّكُمْ ۭتمہارے رب کی طرف سے
    14. وَاِنْ يَّكُاور اگر ہے
    15. كَاذِبًاجھوٹا
    16. فَعَلَيْهِتو اس پر
    17. كَذِبُهٗ ۚاس کا جھوٹ
    18. وَاِنْ يَّكُاور اگر ہے
    19. صَادِقًاسچا
    20. يُّصِبْكُمْتمہیں پہنچے گا
    21. بَعْضُکچھ
    22. الَّذِيْوہ جو
    23. يَعِدُكُمْ ۭتم سے وعدہ کرتا ہے
    24. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    25. لَا يَهْدِيْہدایت نہیں دیتا
    26. مَنْجو
    27. هُوَہو
    28. مُسْرِفٌحد سے گزرنے والا
    29. كَذَّابٌجھوٹا
Translation · Aasan Quran
اور فرعون کے خاندان میں سے ایک مومن شخص جو ابھی تک اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھا (6) بول اٹھا کہ کیا تم ایک شخص کو صرف اس لیے قتل کر رہے ہو کہ وہ کہتا ہے میرا پروردگار اللہ ہے ؟ حالانکہ وہ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے روشن دلیلیں لے کر آیا ہے۔ اور اگر وہ جھوٹا ہی ہو تو اس کا جھوٹ اسی پر پڑے گا (7) اور اگر سچا ہو تو جس چیز سے وہ تمہیں ڈرا رہا ہے اس میں کچھ تو تم پر آ ہی پڑے گی اللہ کسی ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو حد سے گذر جانے والا (اور) جھوٹ بولنے کا عادی ہو۔
Tafseer · Aasan Quran
6: یہ صاحب کون تھے ؟ ان کا نام قرآن کریم نے نہیں لیا، بعض روایات میں کہا گیا ہے کہ یہ فرعون کے چچا زاد بھائی تھے، اور ان کا نام شمعان تھا۔ واللہ اعلم 7: یعنی جو شخص نبوت کا جھوٹا دعوی کرے، اسے اللہ تعالیٰ دنیا ہی میں رسوا کردیتا ہے، اس لیے اگر بالفرض یہ جھوٹے ہوں گے تو اللہ تعالیٰ انہیں خود رسوا کردے گا، تمہیں ان کو قتل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔