آسان قرآن
Aasan Quran · 41. Fussilat · Ayah 12
فَقَضٰىهُنَّ سَبْعَ سَمٰوَاتٍ فِیْ یَوْمَیْنِ وَ اَوْحٰى فِیْ كُلِّ سَمَآءٍ اَمْرَهَا١ؕ وَ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ١ۖۗ وَ حِفْظًا١ؕ ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ﴿12﴾
- فَقَضٰهُنَّپھر اس نے بنائے
- سَبْعَسات
- سَمٰوَاتٍآسمان
- فِيْ يَوْمَيْنِدو دنوں میں
- وَاَوْحٰىاور وحی کردی
- فِيْمیں، کو
- كُلِّ سَمَآءٍہر آسمان
- اَمْرَهَا ۭاس کا کام
- وَزَيَّنَّااور ہم نے زینت دی
- السَّمَآءَ الدُّنْيَاآسمانِ دنیا
- بِمَصَابِيْحَ ڰچراغوں (ستاروں) سے
- وَحِفْظًا ۭاور حفاظت کیلئے
- ذٰلِكَ تَقْدِيْرُیہ اندازہ (فیصلہ)
- الْعَزِيْزِغالب
- الْعَلِيْمِعلم والا
Translation · Aasan Quran
چنانچہ اس نے دو دن میں اپنے فیصلے کے تحت ان کے سات آسمان بنا دئیے اور ہر آسمان میں اس کے مناسب حکم بھیج دیا (7) اور ہم نے اس قریب والے آسمان کو چراغوں سے سجایا اور اسے خوب محفوط کردیا۔ یہ اس ذات کی نپی تلی منصوبہ بندی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، جس کا علم بھی مکمل
Tafseer · Aasan Quran
7: یعنی آسمانوں کو نظام چلانے کے لیے جو احکام مناسب تھے، وہ متعلقہ مخلوقات کو عطا فرمادئیے۔