آسان قرآن
Aasan Quran · 43. Az-Zukhruf · Ayah 21
اَمْ اٰتَیْنٰهُمْ كِتٰبًا مِّنْ قَبْلِهٖ فَهُمْ بِهٖ مُسْتَمْسِكُوْنَ﴿21﴾
- اَمْ اٰتَيْنٰهُمْیادی ہم نے ان کو
- كِتٰبًاایک کتاب
- مِّنْ قَبْلِهٖاس سے پہلے
- فَهُمْ بِهٖتو وہ اس کو
- مُسْتَمْسِكُوْنَپکڑ رہے ہیں
Translation · Aasan Quran
بھلا کیا ہم نے انہیں اس سے پہلے کوئی کتاب دی تھی جسے یہ تھامے بیٹھے ہیں ؟ (6)
Tafseer · Aasan Quran
6: اللہ تعالیٰ کے بارے میں کوئی عقیدہ یا تو اس وقت رکھا جاسکتا ہے جب وہ ہر عقل والے انسان کے لئے بالکل بدیہی طور پر واضح ہو، یا پھر خود اللہ تعالیٰ نے کسی آسمانی کتاب کے ذریعے اس کی وضاحت فرمائی ہو، مشرکین کے عقیدوں کی کوئی کتاب بھی ایسی نہیں ہے جس میں ایسے عقائد بیان کئے گئے ہوں۔