آسان قرآن
Aasan Quran · 43. Az-Zukhruf · Ayah 31
وَ قَالُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ هٰذَا الْقُرْاٰنُ عَلٰى رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْیَتَیْنِ عَظِیْمٍ﴿31﴾
- وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
- لَوْلَا نُزِّلَکیوں نہیں نازل کیا گیا
- ھٰذَا الْقُرْاٰنُیہ قرآن
- عَلٰي رَجُلٍاوپر کسی شخص کے
- مِّنَسے
- الْقَرْيَتَيْنِدو بستیوں میں
- عَظِيْمٍعظمت والے ۔ بڑے
Translation · Aasan Quran
اور کہنے لگے کہ : یہ قرآن دوبستیوں میں سے کسی بڑے آدمی پر کیوں نازل نہیں کیا گیا ؟ (7)
Tafseer · Aasan Quran
7: دو بستیوں سے مراد مکہ مکرمہ اور طائف کے شہر ہیں۔ چونکہ اس علاقے میں یہی دو بڑے شہر تھے، اس لیے مشرکین نے یہ کہا کہ ان شہروں کے دولت مند سرداروں پر قرآن نازل ہونا چاہیے تھا۔